ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاسرگوڈ:ویران علاقے سے قتل کے ملزم کی سر کٹی لاش برآمد

کاسرگوڈ:ویران علاقے سے قتل کے ملزم کی سر کٹی لاش برآمد

Mon, 01 May 2017 12:07:22    S.O. News Service

کاسرگوڈیکم مئی (ایس او نیوز) ایک ویران علاقے میں قتل کے ملزم کی لاش برآمد ہوئی ہے جسے بہیمانہ انداز میں قتل کرکے سر کو تن سے جدا کردیا گیا ہے۔ مقتول کی شناخت عبدالسلام (۳۲سال) کی حیثیت سے کی گئی ہے ، جومبینہ طور پرسال 2014میں پیرل کُمبلے کے رہنے والے شفیق (۲۵ سال) کے قتل میں ملوث بتایا جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جس ویران علاقے میں عبدالسلام کی لاش برآمد ہوئی ہے ، اس کے قریب میں ایک موٹر سائیکل سڑک پر گری ہوئی تھی، جب کہ دوسری موٹر سائیکل اور ایک آٹو رکشہ ذرادوری پر پارک کیے ہوئے ملے۔عبدالسلام کا سر تن جدا کرنے کے بعد تھوڑے فاصلے پر پھینک دیا گیا تھا۔

گمان کیاجاتا ہے کہ عبدالسلام اور اس کے ساتھی اس ویران علاقے میں جس وقت شراب نوشی میں مصروف تھے ، اس وقت ان کی کسی مخالف گینگ نے حملہ کردیا ہوگا اور عبدالسلام کا کام تمام کرنے کے بعد وہاں سے فرار ہوگئے ہونگے۔ اس حملے میں عبدالسلام کا ایک اورساتھی شدید زخمی ہوگیا ہے جسے علاج کے لئے اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔خیال کیا جاتا ہے کہ چونکہ عبدالسلام اور اس کی ٹولی عوام کو ہراساں کرنے اور ریت مافیا کو دھمکیاں دینے میں مصروف تھی، اسی وجہ سے اس کے کسی دشمن نے قتل کی یہ واردات انجام دی ہوگی۔

پولیس افسران نے جائے واردات پر پہنچ کر معائنہ کرنے کے بعد کیس درج کر لیا ہے۔


Share: